
پی ایچ اے کی جیلانی پارک میں ملازمین کیلئے سالانہ حج قرعہ اندازی تقریب
اللہ رب تعالیٰ نے اپنے پیاروں پر احسان کیا اور دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی چنا ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پی ایچ اے کے زاہتمام جیلانی پارک میں ملازمین کیلئے سالانہ حج قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے لاہور ذیشان نے کی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق اکمل ، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر طارق شہزاد سمیت پی ایچ اے کے افسران اور سینکڑوں ملازمین کی بڑی تعداد سالانہ قرعہ اندازی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج قرعہ اندازی میں 14 خوش نصیبوں کو حج کی بابرکت سعادتِ کیلئے بھیجا جائے گا ۔ بیت اللہ کے دیدار کی سعادت ہر اہل ایمان کا دیرینہ خواب ہوتا ہے۔ قرعہ اندازی سینکڑوں ملازمین کے سامنے شفاف انداز میں کروائی گئی ہے ۔ قرعہ اندازی میں 14 خوش نصیب پی ایچ اے ملازمین فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔ اللہ رب تعالیٰ نے اپنے پیاروں پر احسان کیا اور دین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی چنا ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے مالی پھولوں اور درچتوں کے مسیحا ہیں ۔ شہر لاہور کو پھولوں اور باغوں کا شہر بنانے کیلئے اتھارٹی کوشاں ہے ۔