مشرق وسطیٰ

وہیکل سنیچر و چور گینگ کے 07ملزمان سے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے لوڈر رکشے، موٹرسائیکلیں اور ماسٹر چابیاں برآمد،

ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو کباڑ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں اُونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے کرتے ہوئے 03 وہیکل سنیچر و چور گینگ کے 07ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں دانش علی، آصف، ناصر، عمران، شاہد، عرفان اور کونین شامل ہیں۔ڈی ایس پی اے وی ایل ایس ماڈل ٹاؤن رانا اکمل کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 14لوڈر رکشے، آٹو رکشہ،80 موٹرسائیکلز اور ماسٹر چابیاں برآمد ہوئی۔رانا اکمل نے مزید بتایا کہ ملزمان گھروں، پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی گاڑیوں کو ماسٹر چابیوں کے ذریعے کھول کر فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں وہیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا جبکہ ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو کباڑ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں اُونے پونے داموں فروخت کرتے تھے۔تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عرصہ دراز سے لاہور کے مختلف علاقوں میں وہیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے۔ایس پی AVLS عاطف حیات کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے AVLS ماڈل ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button