ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈی سی آفس میں لائے جانے والے ضبط شدہ آٹا کے بیگز کا جائزہ لیا.
اگر کہیں بھی آٹا اسمگل ہو رہا ہو تو شہری فوری طور پر ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر پر اطلاع دیں, متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دیں, ذمہ داران کے خلاف انکوائری کا بھی انعقاد کیا جائے گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آٹا مافیا کے خلاف متحرک ہے۔سگیاں کے علاقے ابوبکر روڈ پر دوران کریک ڈاؤن پچاس ہزار کلو گرام ضبط شدہ آٹا کے بیگز کو ڈی سی آفس میں لایا گیا ہے اور ضبط شدہ آٹا کے بیگز کو سرکاری دام پر عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ڈی سی لاہور محمد علی نے ڈی سی آفس میں لائے جانے والے ضبط شدہ آٹا کے بیگز کا جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ آٹا کی سپلائی کے حوالے سے افسران سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور لاہور شہر میں آٹا کی مسلسل سپلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ 10 کلوگرام آٹا کے بیگز بنا کر بازاروں میں تقسیم کئے جائیں گے اور ان آٹا کے بیگز کو مقرر کردہ سرکاری ریٹ کے مطابق عوام الناس میں فروخت کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ اگر کہیں بھی آٹا اسمگل ہو رہا ہو تو شہری فوری طور پر ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر پر اطلاع دیں یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دیں. انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف انکوائری کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور انکوائری کے بعد ہی کوئی حتمی رپورٹ سامنے آئی گی.