
لاہور کی پہلی نو تعینات ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.
انوش مسعود کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔انوش مسعود اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر SPU کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):انویسٹی گیشن میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ایس ایس پی انوش مسعود چوہدری نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی انوش مسعود کا تعلق پاکستان پولیس سروسز کے 40 ویں کامن سے ہے۔انوش مسعود کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔انوش مسعود اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر SPU کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔انوش مسعود نے ٹیلی کمیونیکیشن، پٹرولنگ اور ایلیٹ فورس جیسے کلیدی عہدوں پر فرائض انجام دے رکھے ہیں۔انوش مسعود کو صوبائی دارلحکومت لاہور میں انویسٹی گیشن کینٹ و ماڈل ٹاؤن خدمات کا بھی وسیع تجربہ ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے شہریوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں،میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت،سپاہ کی فلاح و بہبود میری اولین ترجیح ہے۔