
ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات اورسست روی کا شکار سکیموں پہ خصوصی توجہ دینے کی ہدایات کی
اجلاس میں پانی و سیوریج کی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیابیشتر ترقیاتی سکیموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات اورسست روی کا شکار سکیموں پہ خصوصی توجہ دینے کی ہدایات کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادواسا ہیڈ آفس لاہور میںہوا۔اجلاس کا مقصد ترقیاتی سکیموں،اور آپریشن ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔اجلاس میں پانی و سیوریج کی ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیابیشتر ترقیاتی سکیموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات اورسست روی کا شکار سکیموں پہ خصوصی توجہ دینے کی ہدایات کی .ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہناتھا کہ کوالٹی پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں واٹر ٹینکرز سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کو ہمہ وقت تیار رکھیں بجلی کی بندش کی صورت میں تمام علاقوں میں پانی کی بلا تعطل سپلائی کو جاری رکھا جائے۔علاوہ ازیں ایم ڈی واسا نے ڈرین ڈیسلٹنگ شیڈیول پر سختی سے عمل درآمدکروانے کے احکامات بھی دیے۔اس میٹنگ میں ڈی ایم ڈی آپریشن عبدالکریم ڈائریکٹر عثمان بابر،سہیل قادر چیمہ، عدیل شریف ،شاذل وقار، حافظ راحیل اشرف شریک اس کے علاوہ ڈائریکٹر میاں حامد لعل،حافظ غفران ،ریاض ولیم ، عادل فاروق، سہیل سندھو ، ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود سمیت دیگر افسران شریک تھے۔