
مشرق وسطیٰ
5 رکنی ڈکیت گینگ پولیس کی گرفت میں
ملزمان کو ڈیٹا اینالسز کی مدد سے چیچہ وطنی سے حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں مظہر اقبال، عدنان، عثمان،اصغر اور یاسین شامل ہیں
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ڈیٹا اینالسز کی مدد سے چیچہ وطنی سے حراست میں لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں مظہر اقبال، عدنان، عثمان،اصغر اور یاسین شامل ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ محمد سرور کے مطابق ملزمان نے وحید نامی شہری سے گن پوائنٹ پر گاڑی اور رقم چھینی تھی۔ملزمان کے قبضہ سے گاڑی، رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔شہری نے ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے شاہدرہ انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔