
لاہور انویسٹی گیشن میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کی دفتری سٹاف کے ساتھ میٹنگ
انوش مسعود نے برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ورکنگ امور بارے دریافت کیا اور سرکاری امور کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات بھی دی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور انویسٹی گیشن میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے دفتری سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور برانچ انچارجز کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔انوش مسعود نے برانچ انچارجز سے فرداً فرداً ورکنگ امور بارے دریافت کیا اور سرکاری امور کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات بھی دی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ کام ہی میرا ایجنڈا ہے، سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہو گا اور تمام امور کی نگرانی خود کروں گی،کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انوش مسعود کا مزید کہنا تھا کہ محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی اور شہریوں کیلئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،بلا جھجھک اپنی شکایات کے حل کیلئے میرے دفتر آسکتے ہیں۔