مشرق وسطیٰ

ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت رواں سال کے پہلے ماہ میں 59 زائد کرایہ داروں،18ہزار نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا،سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 06 لاکھ52 ہزارسے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا،سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 1732 قانون شکن،جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے،

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ٹینٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت جدید ٹیکنالوجی مدد سے کرایہ داروں، نجی ملازمین، مسافروں اور دیگر متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ اندراج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم اور سمارٹ آئی ایپ سے ڈیٹا انٹری اور موثر چیکنگ کےنتیجے میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں بھی بےحد مدد ملی ہے۔جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم (ٹی آر ایس) کے تحت امسال متعلقہ افراد کے پولیس ریکارڈ اندراج میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران 59 ہزار سے زائد کرایہ داروں جبکہ 18 سو نجی ملازمین کا اندراج کیا گیا۔سمارٹ آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے 06 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 139 قانون شکن،جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ای پولیس چیک پوسٹوں پر سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 01 لاکھ سے زائد اشخاص جبکہ 10 ہزار 500 سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔چیکنگ کے دوران 1013 قانون شکن،جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری مجرم گرفتار جبکہ 104چوری شدہ گاڑیاں بھی پکڑی گئیں۔رواں سال سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے 2210 ہوٹلز، گیسٹ ہاوسز، ہاسٹلز اور فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نےکہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری میں بے حد مدد ملی ہے۔سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ٹی آر ایس کے تحت کرایہ داروں اور نجی ملازمین کی رجسٹریشن مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز شہریوں کی شکایات کی شنوائی اور داد رسی کے لئے مقررہ اوقات میں تھانوں میں لازمی بیٹھیں۔ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز متعلقہ ایس ایچ اوز کی ڈیلی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ مقررہ اوقات میں شہریوں کی داد رسی میں غفلت پر ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی ہو گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button