جنرل

پنجاب بھرمیں 892ٹریفک حادثات میں 09 ا فراد جاں بحق890زخمی ہوئے

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 892ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 447افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔443معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (69فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 460ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور33مسافر317اور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ191ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت178متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان78حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ دوسرے فیصل آباد67حادثات میں 64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل892متاثرین میں 757مرد اور142خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 165افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور495افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ240زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 752موٹرسائیکلز،52آٹو رکشے118 کاریں،21وین16مسافربسیں،20ٹرک اور84دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button