
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کی سکیورٹی کا جائزہ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے اور سی آر او بھی ہمراہ
اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کے گردونواح میں پٹرولنگ بڑھانے اور آنے والے ہر شخص کا تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزر کر داخلہ یقینی بنائیں
ٌآۃؤڑ ُآخصٹآں(ںًآءںڈۃ ؤآءص اٍ ضڑًںٰ):ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی سی آئی اے اور ایس پی سی آر او کے ہمراہ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے،واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا نے آج انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود، ایس پی سی آئی اے اور ایس پی سی آر او بھی موجودتھیں۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزنے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو سکیورٹی اقدامات بارے تفصیلی بریف کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے اور واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال سمیت مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کے گردونواح میں پٹرولنگ بڑھانے کا بھی حکم دیا اور ہیڈکوارٹرز آنے والے ہر شخص کا تین درجاتی سکیورٹی حصار سے گزر کر داخلہ کویقینی بنائیں۔