مشرق وسطیٰ

پولیس خدمت کاونٹرز پر تعینات عملہ شہریوں اور پولیس ملازمین سے خوش اخلاقی سے پیش آئے،ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ

ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز سے مجموعی طور پر 1667 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے، سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ 509 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئیں،سی سی پی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹرز کمیونٹی پولیسنگ کے جذبے کے تحت دن رات کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے انصاف کی فراہمی اور زندگیاں بچانے میں بے حد مدد ملی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا مزید کہنا ہے کہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں مضروب افراد کی طبی و قانونی مدد یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں رہنمائی مل رہی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ سال نو کے پہلے ماہ کے دوران ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز سے مجموعی طور پر 1667 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔پولیس خدمت کاونٹر جنرل ہسپتال سے 352،جناح ہسپتال 240،سروسز ہسپتال سے 183، میو ہسپتال سے 84،سرگنگا رام ہسپتال 59، میاں منشی ہسپتال سے 198، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال 141 جبکہ میاں نوازشریف ہسپتال سے37 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے۔اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے 84،اعوان ڈھائے والا 90، مانگا منڈی 67،دیہی ہیلتھ سنٹر رائیونڈ 51جبکہ دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے81 ایم ایل سی سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ مزید برآں گزشتہ سال 509 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پولیس خدمت کاونٹرز پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو شہریوں اور پولیس ملازمین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور بہترین سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button