اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز صوبائی الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئین کے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان

آل شریف نے بیگم صفدر اعوان کو عوامی جذبات ٹیسٹ کرنے کے لیے بھیجا تھا, عوام کے دل میں صرف عمران خان کی چاہت، محبت اور الفت ہے، اور کسی کی نہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکلز 105، 224 اور 224 (اے) کے تحت ایک صوبے کے گورنر نے نگران سیٹ اپ کی تشکیل کے ساتھ ہی عام انتخابات کا شیڈول دینا ہوتا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز صوبائی الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئین کے آرٹیکل 6 کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا قوم مطالبہ کر رہی ہے کہ فوری انتخابات کے نتیجے میں ایک مضبوط اور مربوط حکومت آئے جو عوام کا حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے زمان پارک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اہلیان لاہور کو ڈاکو رانی بیگم صفدر اعوان کے استقبال کو فلاپ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بیگم صفدر اعوان کو عوامی جذبات ٹیسٹ کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ لاہور کی عوام نے ثابت کر دیا کہ ان کے دل میں صرف عمران خان کی چاہت، محبت اور الفت ہے، اور کسی کی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور کے اندوہناک واقعے پر پوری قوم اشکبار ہے۔انہوں نے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس ماہ سے پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان، مراد سعید سمیت دیگر پی ٹی آئی قائدین خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں افغان طالبان کو دانستہ پروموٹ کیے جانے پر حکومت کو متنبہ کر رہے تھے، لیکن نااہل حکومت نے بیرونی طاقتوں کی ایماء پر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button