صحت

آر آئی یو کو مکمل طور فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ مفاد عامہ کے اس انتہائی اہم منصوبہ سے عوام مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر ن

انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی پرجاری پیش رفت کا باقاعدگی سے ذاتی طور پر جائزہ لیں گے اور تمام طبی امور کی احسن طریقہ سے نگرانی کی جائے گی کیونکہ طبی سہولیات کی بر وقت فراہمی اور ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ترجیحات میں شامل ہے

لاہور، 3فروری۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کے ہمراہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کاتفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پرایم ایس اور چیف انجینئرسمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈاکٹراحمد جاوید قاضی آر آئی یو کے تمام شعبوں میں گے اور انہوں نے طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ آر آئی یو کو مکمل طور فعال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ مفاد عامہ کے اس انتہائی اہم منصوبہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے عوام مکمل طور پر مستفید ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی پرجاری پیش رفت کا باقاعدگی سے ذاتی طور پر جائزہ لیں گے اور تمام طبی امور کی احسن طریقہ سے نگرانی کی جائے گی کیونکہ طبی سہولیات کی بر وقت فراہمی اور ہسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ا نسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کی تکمیل کے بعد ہزاروں مریضوں کو کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔
سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کیلئے ایس این ای کی منظوری ہوچکی ہے اور ضروری ہیومین ریسورس کی بھرتی بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی ڈویژن کی عوام کیلئے نایاب تحفہ ہوگا۔
متعلقہ افسران نے ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی 250بستروں پرمشتمل ہوگا۔ صوبائی وزیر نے چیف انجینئرکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کی جلد تکمیل کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button