کھیل

ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پی ایس ایل 08 میچز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا.

کلمہ چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے سلسلے میں ٹریفک کے بہاؤ کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے سی بی ڈی اور روڈا کے ساتھ ایک الگ سے اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت. سیکیورٹی کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. (ڈی سی لاہور محمد علی)

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت پی ایس ایل 08 میچز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ایس پی ماڈل ٹائون، ایس پی سیکیورٹی، اسسٹنٹ کمشنرز ، ریسکیو 1122 ، واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی ، ایم سی ایل، ٹریفک پولیس ، رینجرز ، آرمی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ لاہور میں 26 فروری کو پی ایس ایل کا میچ ہو گا اور لاہور شہر میں 09 میچز کھیلے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ پی ایس ایل 08 کا فائنل میچ بھی لاہور میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچ کی بھرپور مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کلمہ چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ کے سلسلے میں ٹریفک کے بہاو¿ کو مسلسل برقرار رکھنے کے لئے سی بی ڈی اور روڈا کے ساتھ ایک الگ سے اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے سلسلے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او ہیلتھ قذافی اسٹیڈیم میں عارضی طور پر ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں گے اور بم ڈسپوزل سکواڈ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سویپنگ کے عمل کو یقینی بنائیں گے اور ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی سی لاہور نےپی ایچ اے کو گرین بیلٹس کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام محکموں کو اپنا ڈیوٹی روسٹر ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ شئیر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button