
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز کا دورہ
برانچز کے ورکنگ امور کا جائزہ لیا، کرائم میپنگ، فنگر پرنٹ،سکیچ میکنگ سمیت پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں خصوصی دلچسپی سی آر او برانچ میں سافٹ وئیرز کی استعداد کار کو بڑھانے اور ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کو بروقت اپڈیٹ رکھنے کا حکم
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے آج انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور تمام برانچز کے ورکنگ امور کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر انوش مسعود نے کرائم میپنگ، فنگر پرنٹ،سکیچ میکنگ سمیت پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں خصوصی دلچسپی لی۔ انہوں نے سی آر او برانچ میں موجود سافٹ وئیرز کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں اور ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کو بروقت اپڈیٹ رکھنے کا بھی حکم دیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ ڈیٹا اینالٹکس،ای گیجٹس سمیت آئی ٹی بیس پولیسنگ پر فوکس کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش،ملزمان کی گرفتاری میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول تک باآسانی رسائی کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر انوش مسعودنے کہا کہ تمام امور کی خود نگرانی کروں گی اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ سمیت میرٹ کی بالا دستی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔