جنرل

ڈیسکون آکسی کیم نے محفوظ صنعتی اوقات کے 9 ملین گھنٹے مکمل کرلیے

آپریشنل سیفٹی کے بلند ترین معیار کو قائم رکھنے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے اہم کارکنوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کی ایک رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے فیکلٹی ممبر اورمعروف اسکالر ڈاکٹر فہیم اختر نے بھی شرکت کی اورصنعت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان کی ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ (HP) مارکیٹ کے سرکردہ ادارے،ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ(DOL) جو کہ صحت، حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم پر عمل پیراہے،نے چودہ سال پر محیط آپریشنل دورانیہ میں نوملین محفوظ صنعتی گھنٹے کی تکمیل کا سنگ میل عبور کرلیاہے۔
ڈیسکون کے وائس چیئرمین، فیصل داؤد نے اس شاندار کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ،”میں ڈیسکون آکسی کیم کے ہر ملازم کو اس کامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ گزشتہ سالوں میں آپ سب کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور تندہی سے کام کرتے رہیں گے۔“
آپریشنل سیفٹی کے بلند ترین معیار کو قائم رکھنے کے لیے ان کی کوششوں کے اعتراف میں ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے اہم کارکنوں کو تعریفی اسناد اور انعامات دینے کی ایک رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے فیکلٹی ممبر اورمعروف اسکالر ڈاکٹر فہیم اختر نے بھی شرکت کی اورصنعت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد محسن ضیاء نے اس کامیابی پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ،”سال 2008ء میں قائم ہونے والے ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے صنعتی مسابقت کے موجودہ دور میں صحت،تحفظ اور ماحولیات کے عالمی معیارات کو اپناتے ہوئے تیزرفتار ترقی کی ہے۔ کمپنی نے خطہ کی برآمدی منڈیوں میں اپنا قدم جما لیا ہے۔ آج، ہمارے معزز کلائنٹس ہمیں قابل اعتماد، مستقل مزاج اورصارفین کے مسائل حل کرنے کی وجہ سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“
ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اپنی جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولیات اوراہل افرادی قوت کی مدد سے بڑے صنعتی شعبہ اور صارفین کے لیے حسب ضرورت کیمیکلز کے ساتھ بہترین معیار اور مختلف قسم کی ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پراڈکٹس تیار کر رہی ہے، جس میں ٹیکسٹائل،فوڈزاور مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔ ڈیسکون آکسی کیم اس وقت مزید عالمی منڈیوں کو تلاش کررہاہے کیونکہ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ مصنوعات کی طلب میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔
ڈیسکون آکسی کیم کا بزنس ماڈل جدید ٹیکنالوجیز، صارفین پر مرکوز سروسز،تحفت اور لاگت کی تاثیر پر مبنی ہے۔ یہ کلائنٹس کی سائٹس پربہت زیادہ پراڈکٹس کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہینڈلنگ سسٹم بھی فراہم کرتا ہے، جو اس کے اسٹیک ہولڈرز کے ماحولیاتی پائیداری کے اہداف میں اضافہ کرتا ہے۔ وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری، تحقیق، ترقی اور صلاحیتوں میں اضافہ کے ذریعے ہر ایک کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیرکمپنی کا وژن ہے جس کا مقصد سرمایہ کاری کے ایسے حل تیار کرناہے جن کی مدد سے پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی بہترین پیداواری صلاحیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button