سٹی ٹریفک پولیس نے یوم کشمیر کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا،
شہر میں مجموعی طور پر 60 سے زائد ریلیاں، پروگرام منعقد ہونگیں، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی روڈ کو مکمل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے یوم کشمیر کی مناسبت سے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے، ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سہیل فاضل، ایس پی سٹی شہزاد خان تمام ریلیوں، انتظامات کی سپرویژن کریں گے، 11 ڈی ایس پیز، 70 انسپکٹرز، 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے، سی ٹی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں مجموعی طور پر 60 سے زائد ریلیاں، پروگرام منعقد ہونگیں، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی روڈ کو مکمل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا، سی ٹی او لاہور کا۔کہنا تھا کہ چوک استبول تا داتا دربار، چوک گنگارام تا فیصل چوک ریلیاں نکلیں گیں، پی ایم جی چوک، جی پی او چوک، کینٹ گیٹ پیلس سے شاہ فیصل چوک تک ریلیاں نکالی جائیں گیں، سندر داس سے شملہ پہاڑی، پریس کلب ریلیوں و احتجاجی مظاہرے ہونگے، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایم ایف کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا.