سی اوز ہیلتھ کسی سیاسی پریشر میں نہ ائیں، ایمانداری کے ساتھ فرائض منصبی انجام دیں۔ڈاکٹر جمال ناصر
محکمہ صحت کی بہتری کے لئے ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محکمہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔انکو ساتھ لیکر چلوں گا۔سی ای اوز ہیلتھ فرائض منصبی کے دوران کوئی سیاسی پریشر نہ لیں، ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔انکو مکمل تحفظ دیا جائیگا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت علی جان خان کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں منعقدہ 9ویں میڈیکل سپرنٹینڈنٹس/سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام سی ای اوز ہیلتھ کی جنوری 2023 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پرائمری روڈ میپ، ادویات کی خریداری اور دستیابی، پولیو، کورونا کی صورتحال اور ورٹیکل پروگرامز کی کارکردگی کو مد مدنظر رکھ کر جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی تمام ٹی ایچ کیو، ڈی ایچ کیو ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ فیسلیٹیز کے انٹری پوائنٹس پر ادویات کی تفصیل آویزاں کی جائیں اور بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں سیاست کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس کی ٹریننگ پر پہلے کوئی توجہ نہیں دی گئی، اب ٹریننگ فوری شروع کی جارہی ہے۔اس موقع پر
سیکرٹری صحت علی نے سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں، بنیادی و دیہی مراکز صحت میں تعینات سٹاف کی ہیپاٹائیٹس کی سکریننگ اور ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔صحت سہولت پروگرام کے تحت ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں زیادہ مریض داخل کئے جائیں تاکہ ہسپتالوں کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ 9.2 ارب روپے کی میڈیسن کی بلک پرچیز کی جارہی ہے اور
ڈیزیز کیلنڈر ماہانہ کی بنیاد پر تمام ہسپتالوں میں تیار کیا جارہا ہے۔علی جان خان نے ہدایت کی کہ سال 2022 کے دوران ڈینگی کی اموات کا کلنیکل آڈٹ کروایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر ایکسرے، الٹراساؤنڈ پر عائد فیس ختم کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض مقامی سطح پر مراکز صحت میں طبی سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں عادی غیر حاضر ڈاکٹرز کو محکمہ صحت میں واپس بلالیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی جانب سے سی ای اوز کانفرنس کے انعقاد پر محکمہ صحت کی انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی۔سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال، سپیشل سیکرٹریز ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، اور بلال حیدر، ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل اور ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت ڈائریکٹرز ای پی ائی، ٹی بی کنٹرول، ہیپاٹائیٹس، ایڈز کنٹرول پروگرامز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز IRMNCH، HCIP اور HISDU نے شرکت کی.