یوم یکجہتی کشمیر پر نکالی جانے والی ریلیز اور سیمینارز سمیت تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے
بلال صدیق کمیانہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی، حق خو ارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیری عوام نے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کے لئے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گی۔شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ایس پیز، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت 02 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان اہم مقامات، ریلیز اور پروگراموں کی سکیورٹی پرتعینات ہوں گے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر نکالی جانے والی ریلیز اور سیمینارز سمیت تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔حساس مقامات پر منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلیز اور اے کیٹگری پروگراموں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔بلال صدیق کمیانہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی، حق خو ارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔کشمیری عوام نے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کے لئے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس پوری قوم کے ہمراہ کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے اور کشمیری عوام کی دلیرانہ جدجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس فرض کی ادائیگی کےساتھ ساتھ کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی پر زور حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر شہریوں کا تحفظ اور امن کا قیام یقینی بنانے کے لئےصوبائی دارلحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں۔سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران شہر میں نکالی جانے والی تمام ریلیوں اور سیمینارز کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔پولیس افسران اور جوان انتہائی چوکس رہیں اور مشکوک افراد،گاڑیوں اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شرکاء کو تین درجاتی سکیورٹی حصار سے چیکنگ کے بعد ہی منعقدہ ریلیوں میں داخلے کی اجازت دی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس ٹیموں کو ریلیوں اور متعلقہ پروگرامز کے اطراف موثر پٹرولنگ کرنے کا حکم دیا۔یکجہتی کشمیر ریلیز کے اطراف کی بلند عمارات کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص،مشتبہ گاڑیوں یا سامان پر کڑی نظر رکھیں اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔