انٹرٹینمینٹ

علیزہ سلطان پر تنقید، کیا طلاق یافتہ خواتین کو لوگ خوش نہیں دیکھ سکتے؟

اس سے قبل یہی حال فیروز خان کا تھا جب ان کی سابقہ اہلیہ نے اداکار پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تو شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فیروز خان کو کئی دنوں تک تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکار فیروز خان سے علیحدگی کے بعد علیزہ سلطان سوشل میڈیا پر خاصی متحرک نظر آرہی ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی برانڈ کے لیے ماڈلنگ کر رہی ہوتی ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حال ہی میں علیزہ سلطان نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ہیئر سٹائل کی ویڈیو شیئر کی جس پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کانشانہ بنایا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ لوگ طلاق یافتہ خواتین کو خوش نہیں دیکھ سکتے لیکن حیران کن بات یہ تھی کہ ان پر تنقید کرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
اس سے قبل یہی حال فیروز خان کا تھا جب ان کی سابقہ اہلیہ نے اداکار پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تو شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے فیروز خان کو کئی دنوں تک تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعد ازاں فیروز خان نے سابقہ اہلیہ سمیت ساتھی فنکاروں کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں مصدق ملک، شرمین عبید چنائے، عاصم اظہر، عثمان خالد بٹ، میرا سیٹھی، منال خان، ایمن خان، سروت گیلانی، یاسر حسین، اور فرحان سعید شامل تھے۔
فیروز خان کے نوٹس کا سامنا کرنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو پہلے خود پر نظر ڈالنی چاہیے اور خود پر کنٹرول کرنا سیکھنا چاہیے ،شوبز شخصیات بھی انسان ہیں اور جذبات رکھتے ہیں، نفرت انگیز مہم ان پر اثر ڈالتی ہے۔
ایک طرف معروف یوٹیوبر جوڑی شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر عرف کوئن فروگی نے کچھ عرصے کے لیے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے تو دوسری طرف ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی توڑتے ہوئے راہیں جدا کر لی ہیں۔
دوسری طرف جنت مرزا معروف فلمساز سید نور کی فلم ’باجرے دی راکھی‘ سے فلمی دنیا میں قدم بھی رکھ چکی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button