مشرق وسطیٰ

سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے یوم کشمیر کے موقعہ پر کشمیری بہن بھائیوں سے منفرد انداز اظہارِ یکجہتی

ٹریفک سیکٹرز، دفاتر میں کشمیروں کی آذادی کےلئے خصوصی دعائیں کروائیں گئیں، گاڑیوں پر کشمیری پرچم لگائے گئے، ریلیوں کےلئے بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا گیا، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے یوم کشمیر کے موقعہ پر کشمیری بہن بھائیوں سے منفرد انداز اظہارِ یکجہتی کی گئی، ٹریفک وارڈنز نے کشمیریوں کی آذادی کےلئے تمام ٹریفک سیکٹرز میں دعائیں بھی کروائی گئیں، ٹریفک وارڈنز کی طرف سے مختلف چوکوں میں کتبے لہرا گئے اور گاڑی پر جھنڈے لگتے ہوئے محبت کا اظہار کیا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ آذادی کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کےساتھ ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری بھائیوں بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد بھارتی جارحیت کو بےنقاب کرنا ہے، یوم کشمیر دراصل تجدید عہد کا دن ہے کہ کشمیر ہمارا ہے، علاوہ ازیں یوم کشمیر پر ریلیوں، جلسے جلوس اور پروگراموں کےلئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا، 02 ایس پیز کی سربراہی میں 11 ڈی ایس پیز، 70 انسپکٹرز، 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات رہے جبکہ شہر میں مجموعی طور پر 56 پروگرام منعقد ہوئے، سٹی ٹریفک پولیس نے 43 ریلیوں، 05 سمینارز/ کانفرنس، 01 احتجاجی کیمپ اور 01 احتجاجی مظاہرہ کو فول پروف ٹریفک انتظامات کئے گئے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے تھے، کسی بھی روڈ کو مکمل طور پر بند نہیں رکھا گیا، چوک استبول تا داتا دربار، چوک گنگارام تا فیصل چوک، پی ایم جی چوک، جی پی او چوک، کینٹ گیٹ پیلس سے شاہ فیصل چوک تک ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ شملہ پہاڑی، پریس کلب کے گردونواح میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایم ایف کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button