
صوبائی حکومت غیر متزلزل حمایت کے اظہار میں یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر ن
ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے الحمراء آرٹ گیلری میں آویزاں نمائش دیکھتے ہوئے اپنے تاثرات میں کیا
لاہور پاکستان(): صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کشمیرکی آزادی کو سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا۔ ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے الحمراء آرٹ گیلری میں آویزاں نمائش دیکھتے ہوئے اپنے تاثرات میں کیا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر متزلزل حمایت کے اظہار میں یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موضوع پر آویزاں پینٹنگ دیکھائیں۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے 70سے زائد آرٹسٹو ں کے مقابلے مصوری میں بنائی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عامر میر نے مقابلہ مصوری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعاما ت دیئے۔صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے تمام ماتحت اداروں نے یوم یکجہتی کشمیر میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔