مشرق وسطیٰ

ڈی سی لاہور کی سربراہی میں تمام محکموں کا حتمی جائزہ اجلاس۔

پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر قذافی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ، پی سی بی، پولیس سمیت تمام محکوں کے نمائندوں کی شرکت۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی سربراہی میں تمام محکموں کا حتمی جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر قذافی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ لاہور، پی سی بی، پولیس سمیت تمام محکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سکیورٹی کے پیش نظر روٹ پر لگے کیمرے اور ضروری لائٹس کی تنصیب مکمل، فعال کر دیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے ڈی ای لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، پی سی بی حکام اور ایس پی سکیورٹی کو روٹ کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پارکنگ ایریا میں پانی، لائٹس سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی اور
سیکیورٹی کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ہوٹل بند اور گیس سپلائی معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ لیسکو ٹیم بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے گی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ صفائی آپریشن میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 350 سے زائد ورکرز حصہ لیں گے اورٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا جبکہ تمام انتظامات کو سو فیصد یقینی اور حتمی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے انتظامی معاملات میں بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے۔ ڈی سی لاہو ر نے کہا شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ نگران حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کم سے کم اخراجات میں بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button