لاہور گورنمنٹ اپوا کالج میں منشیات کے خلاف ”خواتین کا کردار“ کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
بیٹی کامقام خاندان میں انتہائی محترم ہے۔طالبات کو اپنا سفیر بنائیں گے, خواتین معاشرے میں منشیات کے خلاف بہتر اور مثبت پیغام دے سکتی ہیں،نشہ کے باعث بیمار سے نفرت نہ کریں۔علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سیمینار سے خطاب کیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نعیمہ، عمر حیات لاء آفیسر، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، اساتزہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔
اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا بیٹی کا مقام خاندان میں انتہائی محترم ہے۔ طالبات کو اپنا سفیر بنائیں گے۔ خواتین معاشرے میں منشیات کے خلاف بہتر اور مثبت پیغام دے سکتی ہیں۔ نشہ کے باعث بیمار سے نفرت نہ کریں۔علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں۔ نوجوانوں کو نشے سے بچانا ترجیح ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔
کمشنر لاہور کا کہنا تھا اپوا کالج سے سموک فری، ڈرگ فری عملی تحریک کو دوسرے کالجز کیلئے ماڈل بنائیں گے۔ نشہ کی لعنت کیخلاف تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر تعلیمی اداروں میں منظم مہم چلائیں گے۔