مشرق وسطیٰ

صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیر صدارت پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن میں اہم اجلاس

صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبا کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: منصور قادر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر کی زیر صدارت پنجاب ایگزامینیشن کمیشن میں اہم اجلاس۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور اُن کا مستقبل تعلیم کے شعبے سے منسلک ہے۔ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبا کو بہتر سے بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ منصور قادر نے کہا کہ ہمارے طلبا کی کارکردگی کی باقاعدہ جانچ پڑتال کیلئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا کردار ہمیشہ سے قلیدی رہا ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے جدید اور باقاعدہ فریم ورک کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کسی بھی ادارے یا فرد کی کارکردگی کو یقینی طور پر بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔اجلاس میں صوبائی وزیر سکول و ہائیر ایجوکیشن پنجاب کو ادارے کے تمام امُور کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کا انعقاد پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لنک وحدت روڈ لاہور پر کیا گیا اور اس موقع پر سیکریٹری سکول ایجوکیشن پنجاب فیصل فرید، سی ای او پنجاب ایگزامینیشن کمیشن طارق اقبال، و دیگر شریک ہوگئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button