اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے 100 ٹن سے زائد امدادی سامان ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے روانہ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکیہ اور شام جانے والے امدادی سامان میں 1050 فوڈ ہیمپرز ، 3600 کمبل ،3000 رضائیاں، 3600 گرم کپڑے، 1082 آٹا بیگز ،250 چاول کے تھیلے ، 1032 سری لیک کے ڈبے ،23616 خشک دودھ کے ڈبوں سمیت دیگر سامان بجھوایا جا رہا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے 100 ٹن سے زائد امدادی سامان کے 15 ٹرکس روانہ کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کراچی میں نیشنل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکیہ اور شام جانے والے امدادی سامان میں 1050 فوڈ ہیمپرز ، 3600 کمبل ،3000 رضائیاں، 3600 گرم کپڑے، 1082 آٹا بیگز ،250 چاول کے تھیلے ، 1032 سری لیک کے ڈبے ،23616 خشک دودھ کے ڈبوں سمیت دیگر سامان بجھوایا جا رہا ہے ، ترکیہ اور شام جانے والا امدادی سامان گیارہ اشیاء پر مشتمل ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید امدادی سامان بھی جلد روانہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں ، انسانی خدمت کے جذبے اور اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی ہے ، پاکستانی قوم کٹھن وقت میں ترکیہ اور شام کا بھر پور ساتھ دے کر ان کی بحالی میں کردار ادا کرے۔
بعد ازاں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی اور دیگر افسران کے ہمراہ امدادی سامان کی پیکنگ کا جائزہ لینے کے لیے وئیر ہاوس کا دورہ کیا اور عملے کو پیکنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button