
مشرق وسطیٰ
ٹریننگ پروگرام سے پنجاب کے تمام واساز کو پانی کے ترسیلی نظام اور نکاسی آب میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی،ایم ڈی واسا
ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد اجلاس میں پنجاب کے تمام واساز کی کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال اس ٹریننگ پروگرام سے پنجاب کے تمام واساز کو پانی کے ترسیلی نظام اور نکاسی آب میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ایم ڈی واسا غفران احمد
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):جائیکا جاپان سے ڈاکٹر نوبویوکی ساتو کی واسا ہیڈ آفس آمد۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں پنجاب کے تمام واساز کی کپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ اس ٹریننگ پروگرام سے پنجاب کے تمام واساز کو پانی کے ترسیلی نظام اور نکاسی آب میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر نوبویوکی ساتو کا کہنا ہے کہ جائیکا جاپان تمام واساز کی تکنیکی و معاشی معاونت جاری رکھے گا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے جائیکا جاپان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔اس میٹنگ میں ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد تنویر اور ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ صومان خالدنےخصوصی شرکت کی۔