
ڈی سی لاہور کا داتا صاحب پناہ گاہ کا اچانک دورہ۔ ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کو چیک کیا۔
ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ کے کچن ایریا کو بھی چیک کیا، صفائی مزید بہتر کرنے کی ہدایت۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے داتا صاحب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور پناہ گاہ کے مختلف حصوں کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ کے کچن ایریا کو بھی چیک کیا اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے پناہ گاہ میں خواتین سٹاف کی عدم موجودگی کی وجہ سے خواتین مسافروں کو نہ ٹھہرانے پربرہمی کا اظہا ر کیااورڈائریکٹر سوشل ویلفئیر کو خواتین سٹاف جلد از جلد تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پناہ گاہ میں ٹھہرے مہمانوں کو ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں سٹاف یا کھانے پینے کے حوالے سے کوئی قلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ انتظامیہ کسی مسئلے کی صورت میں سرکاری خط لکھنے کی بجائے براہ راست مجھ سے رابطہ کرے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر پناہ گاہوں کا دورہ کر کے رپورٹ دیں۔