
لاہور(رپورٹنگ آن لائن) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہےاس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں، ہم اپنے قائد کو رانا ثنااللہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ اور لاہورہائیکورٹ میں ہماری ٹیمیں موجود ہیں، کیا وجہ ہے کہ ہماری درخواستیں نہیں سنی جارہی ، سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا، پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔