کھیل

رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان سلطانز کے کپتان نے 11 اننگز میں 500 رنز مکمل کیے۔محمد رضوان نے مسلسل تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں پانچ، پانچ سو رنز کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن ) ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔رضوان کے پی ایس ایل 8 میں 500 رنز مکمل ہوگئے ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے 11 اننگز میں 500 رنز مکمل کیے۔محمد رضوان نے مسلسل تین ایڈیشنز میں پانچ ، پانچ سو رنز بنائے اور وہ پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں پانچ، پانچ سو رنز کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔رضوان نے پی ایس ایل 6 میں 500 اور پی ایس ایل 7 میں546 رنز بنائے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button