
مشرق وسطیٰ
عمران خان کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع
افطار تقریب میں عمران خان کارکنان کو آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چیئرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کارکنان کے ساتھ افطار پروگرام کا سلسلہ شروع، عمران خان روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے آج گوجرانوالہ ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ افطارکیا، افطار تقریب میں عمران خان کارکنان کو آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، عمران خان کے افطار پروگرام بارے سنٹرل اور ساؤتھ پنجاب کے کارکنان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے لاہور، قصور اور ننکانہ صاحب کے پارٹی کارکنان کے ساتھ افطار کیا تھا۔