اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آصف زرداری شہباز شریف پر آرٹیکل6 لگوا کر نااہل کروانا چاہتا ہے: شیخ رشید

ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات کافی سنگین ہو گٸے ہیں ، پندرہ جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ آٸین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ، الیکشن ہوئے اور کوٸی انہونی نا ہوٸی تو عمران خان کی حکومت بنے گی۔

راوالپنڈی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری بڑی سیاست کررہا ہے، زرداری شہباز شریف پر آرٹیکل چھ لگوا کر نااہل کروانا چاہتا ہے۔
ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات کافی سنگین ہو گٸے ہیں ، پندرہ جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ آٸین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ، الیکشن ہوئے اور کوٸی انہونی نا ہوٸی تو عمران خان کی حکومت بنے گی۔
شیخ رشید نے کہا یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکراؤ کر رہی ہے، پندرہ میں سے نو ججز ایک طرف ہیں ، یہ بے وقوف ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لی ہے ، یہ واحد حکومت ہے جو ٹکراؤ کا راستہ اختیار کررہی ہے، ہم آپکے گلے کی ہڈی ہیں،ساری قوم سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے، ہم عدلیہ آٸین اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا دس روپے لیٹر پیٹرول پھر بڑھا دیا گیا ہے، ، ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو، عمران خان کی لڑاٸی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اورڈاکوؤں سے ہے،عمران خان زیادہ ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں محدود کام دیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے، وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6 لگوا کر اسے نا اہل کروانا چاہتا ہے، زرداری اپنی لاڈو کو لانا چاہتا ہے، پی ٹی آٸی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اسکی حمایت کرے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button