مشرق وسطیٰ

بغیر این او سی سڑکوں اور سروس لینز پر کام کروانے پر مقدمے درج کرائیں‘کمشنر لاہور کا حکم

کمشنر لاہور نے کہا کہ پارکنگ ایریاز پر تجاوزات و غیرقانونی پارکنگ پر شہر بھر میں آپریشن علی الصبح شروع ہوگیا،رہ جانے والی کمرشل بلڈنگ کو تجاوزات ہٹانے کے لئے صرف دو دن کا نوٹس جاری ہوگا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے حکم دیا ہے کہ بغیر این او سی سڑکوں اور سروس لینز پر کام کروانے پر مقدمے درج کرائیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت تجاوزات، پارکنگ،چیل گوشت،صفائی،ڈینگی،انسداد بھکاری پن ،گرین بیلٹس بحالی وغیرہ پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی صاحبدین ڈوگر،ایم ڈی واسا غفران احمد،ایس پی سکیورٹی دوست محمد،سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری،ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے عمران علی،تمام ایسیز،تمام ایم اوآرز اور سی او ہیلتھ ودیگر افسران نے شرکت کی ۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ پارکنگ ایریاز پر تجاوزات و غیرقانونی پارکنگ پر شہر بھر میں آپریشن علی الصبح شروع ہوگیا،رہ جانے والی کمرشل بلڈنگ کو تجاوزات ہٹانے کے لئے صرف دو دن کا نوٹس جاری ہوگا۔
کمشنر لاہور نے 11شہری مسائل پر پوری لاہور انتظامیہ کو بھرپور کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کیخلاف کاروائی جاری ہے۔بھکاری مافیا کو بھی سامنے لایا جائے۔
تاجر یونینز کو ساتھ لیکر مارکیٹوں میں تجاوزات کو ختم کریں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ 9ماڈل روڈز پر باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کیمپس میں عملہ تعینات کیا جائے۔سڑکوں کی نگرانی کیلئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی و تمام محکموں کا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے۔ تین زونز کا عملہ مشترکہ طور پر ایک مین روڈ پر روزانہ آپریشن کریگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button