انٹرٹینمینٹ

الحمرا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز ہوگیا،تھیٹر فیسٹیول میں عوام کی بے پناہ دلچسپی خوش آئند ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر

سعادت حسن منٹو کی مختصر کہانی ''ہتک'' پر مشتمل ڈرامہ ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کیا گیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 26واں دس روزہ الحمراء تھیٹر فیسٹیول شروع ہوگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے تھیٹر فیسٹیول میں عوام کی بے پناہ دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔پہلے روز سعادت حسن منٹو کی مختصر کہانی ”ہتک” پر مشتمل ڈرامہ ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کیا گیا۔نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے 111 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ”ہتک” کی پیش کش کو دیکھنے والوں نے بھرپور سراہا۔ الحمراء ہال نمبر دو لوگوں سے بھرا ہواتھا۔”ہتک” یا ‘دی انسلٹ’ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے آخری مرحلے اور آزاد ہندوستان کے پہلے عشرے میں ایک طوائف کی زندگی کی کہانی ہے۔ اس حقوق نسواں کی کہانی میں منٹو نے سوگندھی کی زندگی کی تصویر کشی کی ہے جو کہ ایک طوائف بننے کے لیے بہت جذباتی ہے۔ وہ اپنی زندگی کے لیے ہر ممکن محنت کرتی ہے۔درحقیقت یہ کہانی 1940 اور 1950 کی دہائیوں کے دوران ممبئی کی طوائفوں کی انسانیت کو سامنے لاتی ہے جنہیں منٹو نے اپنی متعدد مختصر کہانیوں میں بیان کیا ہے۔دیکھنے والوں نے آرٹسٹوں کو انکی پرداد دی۔ماس فاؤنڈیشن کے صدر اور آرٹسٹ وڈائریکٹر عامر نواز نے اس کہانی کو ڈرامے کا روپ دیا اور ڈائریکٹ کیا جبکہ ساؤنڈ عمران مانی نے ڈیزائن کیا اور کاشف نذیر اس ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیں جبکہ ڈرامے میں اداکاری کرنے والوں میں ایشا ملک، ظہیر تاج، تنویر خالد، منصور بھٹّی اور عامر علی شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button