
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جیلوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں کسی قسم کے شکوک و شبہات تھے تو وہ وزیر داخلہ کے کل رات کی پریس کانفرنس نے دور کر دیے۔
اتوار کو سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں الزام لگایا کہ واضح طور پر رانا ثنااللہ میڈیا پر ایسی خوفناک کہانیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے اپنے حق کا استعمال کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست نے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا۔
