مشرق وسطیٰ

بار بار نوٹسز کے باوجود درستگی اقدامات نہ کرنے والی املاک کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیاجائے۔محمدعلی رندھاوا

سیل شدہ املاک کوازخودڈی سیل کرنے والوں کے خلاف مقدمات کااندراج کروایاجائے۔ پارکنگ ایریاز پر تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی ۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں کمشنر لاہور کی بار بار نوٹسز کے باوجود درستگی اقدامات نہ کرنے والے املاک کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات و پارکنگ کی جگہ مختص نہ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں اہم شاہراہوں پر بنی کمرشل املاک، شورومز، سکولز، سینما، گراسری سٹورز ، بڑے پلازوں کی پارکنگ قوانین کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں۔بتایاگیاکہ ایل ڈی اے ٹیموں کی جانب سے املاک مالکان و انتظامیہ کو بار بار نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔اس۔موقع پرکمشنرلاہورنے کہاکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اورسیل شدہ املاک کوازخودڈ ی سیل کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجائے۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس نے پارکنگ و روف ٹاپ گارڈننگ پر کیے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر عمران علی، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن (ر )شاہمیر اقبال ،چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس اور ٹاؤن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button