مشرق وسطیٰ

2102 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاونٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئیں

صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو مسلسل خدمات فراہمی،2023میں اب تک 10433میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے عوام کو قانونی امور میں مدد مل رہی ہے۔سی سی پی او

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاونٹرزسے رواں سال اب تک 10433میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس خدمت کاونٹرز پر عوام کو 24گھنٹے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رواں سال میں پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے1995، جناح ہسپتال سے1576،سروسز ہسپتال سے1256،میاں منشی ہسپتال سے1159،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے871، میو ہسپتال سے506، سرگنگا رام ہسپتال370جبکہ نوازشریف ہسپتال سے304 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے563، اعوان ڈھائے والاسے685،مانگا منڈی سے397، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے423، دیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے328 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔
سی سی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔ رواں سال میں اب تک 2102 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاونٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے عوام کو قانونی امور میں مدد مل رہی ہے۔اسی طرح پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون و مددگار ثابت ہورہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button