
لاہور شہر میں 74 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ لائسنس صرف 09 لاکھ ڈرائیورز کے پاس ہے، سی ٹی او لاہور
اب کسی بھی ٹریفک کی خلاف ورزی پر سب سے پہلے لائسنس طلب کیا جائے گا، نہ ہونے کی صورت میں 02 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن دیکھنے میں آیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ آج سے کسی بھی خلاف ورزی پر پہلے شہری ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا جائے گا،لائسنس نہ ہونے کی صورت میں پہلے لائسنس کا جرمانہ 2000 ہزار کیا جائے گا، اب ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ڈبل کوڈ میں جرمانہ ہوسکے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں 74 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ لائسنس صرف 09 لاکھ ڈرائیورز کے پاس ہے، ٹریفک پولیس کی طرف سے رواں سال بغیر لائسنس 01 لاکھ 35 ہزار 876 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی جبکہ لرنر پرمٹ رکھنے والے اڑھائی لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ، ایجوکیٹ کیا گیا،رواں سال کے دوران 04 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کیں گئیںں،سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ شہر بھر لائسنس کے حصول کو سہل اور شفاف بنا دیا گیا ہے، شہری صبح 09 بجے سے رات 12 بجے تک جبکہ لبرٹی سینٹرز، گرہٹر اقبال پارک،ڈی ایچ اے اور مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن میں 24/7 سروسز حاصل کرسکتے ہیں،ڈرائیور کے پاس ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس ہونا بے حد ضروری ہے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے،لرنر پرمٹ رکھنے والے شہری گاڑی کی اگلی، پچھلی سکرینز پر "L” سائن چسپاں کریں، شہری صرف اور صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں.