ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا۔
صاف ستھرے انداز میں معیاری ڈرامے الحمرا کا خاصا ہے،قواعد وضوابط پر بھرپور انداز میں عمل درآمد کروا یا جا رہا ہے یہ امر حوصلہ بخش ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا،دونوں ہالز میں جاری کمرشل ڈرامے دیکھے۔ انھوں نے فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی اور اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرے انداز میں معیاری ڈرامے الحمرا کا خاصا ہے،قواعد وضوابط پر بھرپور انداز میں عمل درآمد کروا یا جا رہا ہے یہ امر حوصلہ بخش ہے، الحمراء میں ہونے والے کمرشل ڈراموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ محمد سلیم ساگر اسٹیج سٹاف سے ملے اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور انھیں شاباش دی۔انھوں نے کہاکہ کسی صورت بھی الحمراء کے معیارات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے اسٹیج مینیجررائے منظور کو تاکید کی کہ الحمراء کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے انتھک کوششیں کی جائیں،کسی قسم کے غیر اخلاقی و ذومعنی جملوں کو ڈرامہ نہ حصہ نہ بننے دیا جائے،نگرانی کے اس عمل کو تواتر سے جاری رکھا جائے۔ اسٹیج منیجر رائے منظور نے کہا کہ الحمراء میں پیش ہونے والے ڈرامے کا سکرپٹ ٗ سکرونٹی کمیٹی سے منظور شدہ ہوتا ہے۔