مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر جائزہ اجلاس

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور شہر کے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر اجلاس منعقد ہوا، دوران اجلاس چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبوں پر بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں گلبرگ سے ڈیفنس موڑ تک سگنل فری منصوبے کا جائزہ لیا گیا، منصوبے کے تحت گھوڑا چوک ڈیفنس پر دولین پر مشتمل ایک روئیہ فلائی اوور بھی تعمیر ہوگا،کیولری چوک پر دو لین پر مشتمل دو روئیہ انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا،منصوبے کے تحت ڈیفنس موڑ کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی۔

کمشنر لاہور نے بیدیاں روڈ نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا، انہیں ملٹی لیول فلائی اوور شاہدرہ منصوبے سے متعلقہ امور پر  تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کے اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Com-T

کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے مسائل حل ہونگے،اجلاس میں چیف انجینئر اسرار سعید خان ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، نیسپاک انجینئر و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button