مشرق وسطیٰ

ہمیں اس وردی کا حق ادا کرنا ہے اور یہ فرض صرف مظلوموں کا سہارا بن کر ہی ادا کیا جا سکتا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ایس ڈی پی اوز کے ساتھ لاء اینڈ آرڈرو انسدادِ کرائم میٹنگ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ڈی پی اوز کو سرنڈر کر دیا جائے گا ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید ناصر علی رضوی نے کہا ہے کہ ہمیں اس وردی کا حق ادا کرنا ہے اور یہ فرض صرف مظلوموں کا سہارا بن کر ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔پولیس کی ملازمت کوخلق خدا کی خدمت اور عبادت سمجھ کر کریں۔ہماری عزت اس یونیفارم کی عزت سے وابستہ ہے،بدنیتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کی ہرسطح پر پذیرائی کی جائے گی جبکہ کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ڈی پی اوز کو سرنڈر کر دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سرکل افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی رپورٹ فوراََ درج کی جائے۔ایف آئی آر کے اندراج میں ہر گز تاخیر نہ ہو۔ ایس ڈی پی اوز سنگین جرائم سمیت کرائم اگینسٹ پراپرٹی کی کالزپر خودجائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایس ایچ اوز سینئر افسران کووقوعہ بارے حقائق پر مبنی درست رپورٹس دیں۔صوبائی دارلحکومت میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بہترین حکمتِ عملی اپنائیں۔پرائیویٹ گن مین لے کر شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک توڑنے اور قبضہ گروپوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔موٹر سائیکل چوری اورراہزنی کی وارداتوں کے انسداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں۔شہر میں نشیوں اور بھکاریوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ الائیڈڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کی طرف سے موصول استغاثوں پر فوری پرچہ دیا جائے۔ سید علی ناصر رضوی نے تھانوں کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر جزل ہولڈاپ،سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جانے کا بھی حکم دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button