مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کی جانب سے قیام امن کیلئے انٹیلی جینس بیسڈ سرچ آپریشنز جاری

منشیات کے13 مقدمات جبکہ ناجائز اسلحہ کے 24 مقدمات اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر626 مقدمات درج، سی سی پی او لاہور ڈویژ نل افسران ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں متواتر گشت کو یقینی بنائیں، بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے سال رواں ابتک انٹیلی جینس بیسڈ 3501 آپریشنز کئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 89140گھروں،46877کرایہ داروں،380114 اشخاص،166ہوٹلز،60گیسٹ ہاوسز،97ہوسٹلز اور4441 دکانیں چیک کی گئیں۔ اسی طرح دوران سرچ آپریشن55/109کے تحت 3693 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تھانوں میں منشیات کے13،ناجائز اسلحہ کے 24 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر626مقدمات درج کئے گئے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنز کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔اسی طرح ڈویژ نل افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں متواتر گشت کویقینی بنائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button