نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی لمز یونیورسٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے نیشنل اے ون کمپیٹیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی لمز یونیورسٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محسن آفتاب و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے نیشنل اے ون کمپیٹیشن میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نظام متعارف کروایا ہے۔ ہم سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کی مدد سے مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج پوری دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کے ذریعے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کے ذریعے صحت کے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔