مشرق وسطیٰ

لاہور سید مٹھا ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک کی طرز کے پورے پنجاب میں کلینکس کھولے جائیں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سید مٹھا ہسپتال لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک کا افتتاح کیا اندرون شہر کے رہائشی سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد علاج کیلئے سید مٹھا ہسپتال میں نئے قائم شدہ سیٹلائٹ فلٹر کلینک تشریف لائیں اندرون شہر کے ہزاروں رہائشیوں کیلئے سید مٹھا ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک بہت بڑی سہولت ثابت ہو گا

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سید مٹھا ہسپتال لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔اس موقع پرچیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی آئی سی ڈاکٹر فرقد عالمگیر، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین اور رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ریاست علی موجود تھے۔ان کے علاوہ سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین، ایم ایس سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر ناصر علی جعفری و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیٹلائٹ فلٹر کلینک میں داخل مریضوں کی عیادت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اندرون شہر کے ہزاروں رہائشیوں کیلئے سید مٹھا ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک بہت بڑی سہولت ثابت ہو گا۔ سید مٹھا ہسپتال کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک میں مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سید مٹھا ہسپتال اندرون شہر کے رہائشیوں کیلئے بہت بڑی علاج گاہ ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سید مٹھا ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک کی طرز کے پورے پنجاب میں کلینکس کھولے جائیں گے۔اب اندرون شہر کے رہائشیوں کو دل میں تکلیف ہونے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ چھاتی میں درد کی وجہ سے مریض ہارٹ اٹیک تصور کر لیتے ہیں۔ اندرون شہر کے رہائشی سینے میں درد محسوس ہونے کے بعد علاج کیلئے سید مٹھا ہسپتال میں نئے قائم شدہ سیٹلائٹ فلٹر کلینک تشریف لائیں۔ سید مٹھا ہسپتال لاہور کے سیٹلائٹ فلٹر کلینک میں مریضوں کی سہولت کی خاطر ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے فرائض سر انجام دیں گے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایم ایس سید مٹھا ہسپتال ڈاکٹر کاشف شہزاد ورک کو مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ سید مٹھا ہسپتال میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک موجودہ حکومت کا صحت کے شعبہ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ سید مٹھا ہسپتال لاہور میں سیٹلائٹ فلٹر کلینک اندرون شہر کے ہزاروں رہائشیوں کو بہتر سہولت فراہم کرے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button