مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ اشتراک سے تیسری مون سون میگا شجرکاری تقریب

تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ، مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے پودا لگا کرکیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ایچ اے اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ اشتراک سے تیسری مون سون میگا شجرکاری تقریب کا انعقاد جوہر ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر کے اطراف پر گرین بیلٹس پر ہوا۔ تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے وائس پریذیڈنٹ، مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے پودا لگا کرکیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکواٹر پی ایچ اے حسان الحق، ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم، پروجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ چیمہ مارکیٹنگ آفیسر پی ایچ اے محمد بلال سمیت پی ایچ اے کے افسران، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران،مختلف کالجز و یونیورسٹز کے سربراہان اور طلبا و طالبات نے شرکت کی او رپودے لگائے۔ تقریب میں ایک ہی وقت میں سایہ دار اور پھلدار پودے لگائے گئے 25 ہزار پودے لگائے گئے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی مرد، خواتین اور بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ ا س موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ گوندل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاری او رمخلوق خدا کی خدمت ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ پی ایچ اے کی تیسری بڑی کامیاب پلانٹیشن ڈائیور پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پی ایچ اے نجی و سرکاری سیکڑز کیساتھ مل شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں آلودگی سے پاک اور سرسبز شہر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button