مشرق وسطیٰ

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت اجلاس، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا

پولیس افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں دلجمعی سے ادا کریں، غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، زیر التواء کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس جلد از جلد نمٹائیں جائیں قتل، اقدام قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری کی جائے،چوری، ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیساتھ ریکوری بھی یقینی بنائی جائے، بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی (آپریشنز)سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف اور ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی موجود تھے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کو پینڈنگ کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس جلد از جلد نمٹانے کا حکم دیا- انہوں نے ہدایت کی کہ عادی چوروں، ڈاکوؤں، اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ سی سی پی اونے مزید ہدایت کی کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز تھانوں کے وزٹ کر کے خود نگرانی کریں۔ انہوں نے متعلقہ ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر ایس ایچ اوز اور انچارج (انوسٹی گیشن) کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے، اس حوالے سے کوتاہی قابل ِ قبول نہیں ہوگی۔ چوری، ڈکیتی جیسے کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ریکوری بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں دلجمعی سے ادا کریں،محکمہ پولیس میں عدم دلچسپی اورغفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کوانصاف کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلایا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button