مشرق وسطیٰ
ٹی ایم اے کی جانب سے لیسکو کے واجبات کی ادائیگی کی مد میں 300ملین کا چیک جمع کروایا گیا۔ترجمان لیسکو
ڈائریکٹر ریکوری رائے مسعود کھرل کے مطابق ٹی ایم اے کے بیشتر دفاتر کے بلز لیسکو کی جانب واجب الادا تھے جن میں سے آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کے دوران 300ملین کا چیک دیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) میں ریکوری پر بھر پور طریقے سے کام جاری ہے اسی سلسلے میں ٹی ایم اے کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی مد میں 300ملین کا چیک پیش کیا گیا۔ڈائریکٹر ریکوری رائے مسعود کھرل کے مطابق ٹی ایم اے کے بیشتر دفاتر کے بلز لیسکو کی جانب واجب الادا تھے جن میں سے آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کے دوران 300ملین کا چیک دیا گیا اور ٹی ایم اے کی جانب سے بقایا واجبات جلد از جلددینے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔واضح رہے کہ لیسکو کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف ریکوری کی مہم جاری ہے جس دوران گھریلو،کمرشل اور سرکاری بل نادہندگان اداروں کی بجلی منقطع کی جا رہی ہے