اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عام عوام کی صحت و جان سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری کریں، صوبائی وزیر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب

ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال سے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونماء ہونے جا رہی ہیں. آن لائن ایپلیکیشن گو پنجاب کی مدد سے اب کوئی بھی شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی گاڑی کی فِٹنس چیک کر سکے گا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سموگ کنٹرول کے حوالے جامع ایکشن پلان ترتیب دینے جا رہے ہیں. محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عام عوام کی صحت و جان سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، سخت کریک ڈاؤن کی تیاری کریں. پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی تمام بسیں، گاڑیاں، و دیگر فٹنس سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں. ابراہیم مراد نے کہا کہ دھواں مارنے والی گاڑیاں، رکشے,بسیں و دیگر ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کردار ادا کرتے ہیں. ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال سے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونماء ہونے جا رہی ہیں. آن لائن ایپلیکیشن گو پنجاب کی مدد سے اب کوئی بھی شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی گاڑی کی فِٹنس چیک کر سکے گا. شہری سفر کرنے سے پہلے پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی سواری کی فِٹنس مکمل نہ ہونے کی صورت میں موقع پر شکایات درج کرا سکیں گے.ابراہیم مراد نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کو سموگ کنٹرول پر بھرپور اور جامع کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے. اجلاس میں پاکستان میٹرو بس سروس راولپنڈی اسلام آباد کے انتظامی امُور کے حوالے صوبائی وزیر ابراہیم مراد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی. پاکستان میٹرو بس کے حوالے نجی کمپنیوں کے کنٹریکٹ، ایسکیلیٹرز، بسوں و سڑکوں کی صورتحال، سمیت دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا. اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکریٹری ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی فاروق صادق، سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد، سیکریٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل مانگٹ، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی و دیگر موجود تھے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button