
سابق مسلط حکمرانوں کےغلط فیصلوں نےپوری قوم کاجینامحال کردیاہے،جماعت اسلامی راجن پور
ان کی جانب سے 2 ستمبر کو مصنوعی مہنگائی اور بجلی کی بھاری بھر کم بلوں کے خلاف بھرپورمذمت کرتے ہیں اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نےعوام کوخودکشیوں پرمجبور ہوچکے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کی بقا اور سلامتی کےلئے جدوجہد کررہی ہے
راجن پور پاکستان(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):جماعت اسلامی راجن پور کے امیدوار صوبائی اسمبلی پروفیسر عبدالاحد رحمانی ، یعقوب خان شیروانی ضلعی نائب امیر اور ضلعی قیم مظہر حسین آصف ،ضلعی رہنما سید مسعود روف رضوی،امیر شہر حافظ عمر فاروق ،عبدالمالک قریشی ، عبدالرشید زرگر اور عبدالطیف قریشی نے جماعت اسلامی کے دفتر کے باہر مشترکہ عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق مسلط حکمرانوں کےغلط فیصلوں نےپوری قوم کاجینامحال کردیاہے . ان کی جانب سے 2 ستمبر کو مصنوعی مہنگائی اور بجلی کی بھاری بھر کم بلوں کے خلاف بھرپورمذمت کرتے ہیں اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نےعوام کوخودکشیوں پرمجبور ہوچکے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کی بقا اور سلامتی کےلئے جدوجہد کررہی ہے. پی ڈی ایم نےپاکستانی معشیت کوتباہ کرکےلندن فرار ہوگئی ہےانہوں نےکہاکہ ضلع بھر کی عوام سے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی طرف سے پورے ملک کی طرح ضلع راجن پور میں بھی 2 ستمبر کو بجلی ظالمانہ بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی علاوہ ازیں ملک بھر کی طرح اج 2ستمبر کو انجمن تاجران، جماعت اسلامی وبار ایسویسی ایشن سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ مہنگائی اور ٹیکس کے خلاف ہڑتال کریں گے۔ تمام کاروبار ی مراکز بند رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح راجن پور۔ جام پور۔ کوٹ مٹھن اور گردونواع چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں انجمن تاجران دوکاندارن۔ بار ایسویسی ایشن سمیت دیگر کاروباری حضرات اپنے قاہدین کی کال پر ہڑتال کریں گے۔ تمام علاقوں میں کاروباری مراکز بندرہیں۔ راجنپور میں انجمن تاجران ودوکاندارن نے ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری طرف کسی بھی ممکنہ واقعہ کے پیش نظر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی سیکورٹی کے لیے حکمت عملی وضع کر لی ہے.