اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

راجن پور پاکستان میں مضر صحت پانی پینے سے 130 سے زائد طلبہ و طالبات بیمار ہو گئے

دانش سکول فاضل پور میں مضر صحت پانی پینے سے 130 سے زائد طلبہ و طالبات بیمار ہو گئے ہیں۔ سکول انتظامیہ کی بے حسی،والدین ساری رات سکول سے متاثرہ طالبات کو ہسپتالوں میں منتقل کرتے رہے

راجن پور پاکستان(پیر مشتاق کی رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب ):‌ دانش سکول فاضل پور میں مضر صحت پانی پینے سے 130 سے زائد طلبہ و طالبات بیمار ہو گئے ہیں۔ سکول انتظامیہ کی بے حسی،والدین ساری رات سکول سے متاثرہ طالبات کو ہسپتالوں میں منتقل کرتے رہے۔فلٹریشن پلانٹ کی بندش کے باعث پائپ لائن میں سیوریج کا مکس پانی پینے سے ایک سو تیس کے لگ بھگ طلبہ و طالبات کی حالت ڈائریا کی وجہ سے حالت غیر ہو گئی شدید بیمار طلبا و طالبات کوملتان،ڈیرہ غازیخان ،رحیم یارخان،راجن پور سمیت فاضل پور کے مقامی ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا جہاں متاثرہ طلبا و طالبات زیر علاج ہیں سکول انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث طلبہ مضر صحت پانی پیتے رہے جبکہ سکول کا زیر زمین پانی کڑواہے نزدیکی دیہات سے واٹر سپلائی کے پانی سے بچوں کو پانی کی پلانے کی سہولیت عرصہ دراز سے فراہم کی جارہی ہے ۔ دانش سکول میں زیر تعلیم رھائشی متاثرہ طالبات شدید بیمار ہونے پرسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فون کالز کر کے بچیوں کو ہسپتال داخل کرنے کی بجائے گھر لے جانے کا کہا گیا والدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق راجن پور دانش سکول انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث سینکڑوں بچے ڈائیریا اور دیگر امراض کا شکار ہو گئے ۔بتایا گیاہےکہ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے بچوں کی حالت غیر ہوئی ڈائیریا سے بیہوش بھی ہو گئے۔طلباء طالبات کی بڑی تعداد سکول میں بے ہوش پڑی رہی والدین ان کو ہسپتالوں میں لے کر گئے ۔ والدین نے سکول انتظامیہ پرغفلت اور لا پرواہی برتنے کا الزام لگایا کہ دانش سکول فاضل پور انتظامیہ کی غفلت سے سینکڑوں بچے ڈائیریا کا شکار ہوئے۔ دانش سکول گرلز کی پرنسپل دیگر بچیوں پر دباؤ ڈالتی رہیں اور والدین کو اطلاع تک نہ دی گئ ، رات 2 بجے بچیوں کی حالت سیریس ہونے کے باوجود بھی والدین کو لاعلم رکھا گیا والدین کے مطابق 10 روز سے غیر معیاری دال کدو اورآلو پالک بچیوں کو مسلسل کھلایا جا رہا تھا جبکہ زیر زمین کڑوا گرم پانی پینے سے طلبہ و طالبات بیمار ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،سی ای او ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں دانش سکول پہنچیں تاہم شدید بیمار بچوں کو والدین لے کر ملتان ،رحیم یار خان ڈیرہ غازیخان لیکر چلے گئے تھے۔تاہم کچھ بیمار بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی لے جایا گیا بعد میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور میں طلبا و طالبات کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ڈاکٹرز کی ٹیميں متاثرہ بچوں کا معائنہ کرتی رہیں ضلعی انتظامیہ اور سکول انتظامیہ کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود کسی قسم کی معلومات دینے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں صرف اتنا بتایا کہ سکول میں بھی میڈیکل کیمپ قائم کر کے متاثرہ طلباء طالبات کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔والدین نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button